وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پوتے کو انٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ایچی سن کالج میں داخلہ دینے سے معذرت کر لی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جون 2016 21:30

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پوتے کو انٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ایچی ..

لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پوتے کو انٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ایچی سن کالج میں داخلہ دینے سے معذرت کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کی جانب سے میرٹ کے اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پوتے کو داخلہ دینے سے معذرت کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے پوتے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ پاس نہ کر پائے جس باعث انہیں داخلہ نہ مل پائے۔

اس حوالے سے وزیراعلی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ قوانین میں نرمی کرکے اپنے پوتے کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ تاہم وزیراعلی کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا۔ جبکہ وزیراعلی کی جانب سے کالج کے حال ہی میں بننے والے نئے پرنسپل کو میرٹ کے اصولوں پر کاربند رہنے پر ان کی تعریف کی گئی۔

متعلقہ عنوان :