Live Updates

عمران خان کی ترکی میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 29 جون 2016 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترکی میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی، وائس چیئرمین، سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری اطلاعات سمیت پوری قیادت نے ترک عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری مذمتی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ترکی میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایک کے بعد دوسرے ملک کا دہشت گردی کی زد میں آنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ پی ٹی آئی قائدین کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے عالمی سطح پر تدارک کیلئے اس کی وجوہات کا بے لاگ تجزیہ ناگزیر ہے ،غم اور دکھ کی اس گھڑی میں تحریک انصاف اور پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :