قرآن کے تقاضے پورے کر کے ہی مسلمان دنیا میں اپنا قائدانہ مقام حاصل کرسکتے ہیں، مولانا عطاء الرحمن
بدھ 29 جون 2016 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) قرآن کے تقاضے پورے کر کے ہی مسلمان اس دنیا میں اپنا قائدانہ مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II عائشہ منزل میں منعقدہ دورہ تفسیر کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمن نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پر ایمان کا جتنا زبان سے اقرار ہوگا اتنا ہی اس کا اظہار عمل سے ہوگا، اس قرآن پر تدبر اور تفکر سے ایک فرد نہ صرف اپنے رب کے ذکر میں مشغول ہوتا ہے بلکہ اس کے مثبت اثرات پورے معاشرے پر اثرات انداز ہوتے ہیں۔
دریں اثنا ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے خواتین شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف تلاوت قرآن سے ثمرات حاصل نہیں کئے جاسکتے بلکہ اس کے احکامات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان اپنے مسائل کا صحیح طور پر حل پا سکتا ہے۔(جاری ہے)
ہماری اصلاح اور ہماری نسلوں کی تربیت اگر قرآن کے مطابق نہ ہوئی تو ہم ذلت و پستی کا شکار ہوں گے اور اجتماعی طور پر بھی ہمہ گیر منفی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
امت مسلمہ قرآن کو اپنی زندگی میں قائد کا مقام دے اور ہر معاملے میں اس کے فیصلے کو ترجیح دے کر ایک مضبوط اسلامی اجتماعیت تشکیل دے۔ آخر میں سابقہ ایم این اے و نگراں پارلیمانی امور عائشہ منور نے پُراثر مناجات کروائی، خواتین کی کثیر تعداد نے اجتماعی دعا میں شرکت کی،اس موقع پر ناظمہ کراچی فرحانہ اورنگزیب اور نائب ناظمہ کراچی شمینہ عتیق بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.