امجد صابری قتل کی ٹوپی بھی متحدہ کے سرپر فٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، فاروق ستار
بدھ 29 جون 2016 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کا اغوا اور قوال امجد صابری کی شہادت قومی نقصان ہے، لیکن امجد صابری قتل کی ٹوپی بھی متحدہ کے سرپر فٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،وہ بدھ کوایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کا اغوا، معروف قوال امجد صابری کی شہادت کا سانحہ، ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کلنگ کے واقعات سمیت بھتہ مافیا کا پھر سراٹھانا اور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے سے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سوئچ آن ہوگیا ہے اور لگتا ہے کہ یہ واقعات خود کرائے جارہے ہیں، خواہ سیاسی یا عسکری قیادت ہو وہ بھی جب کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھی ہے تو صرف کراچی میں ایک نئے آپریشن کے لیے بیٹھی، کراچی کے لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے ان کے زخموں کو مندمل کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں ہوتا، آپریشن در آپریشن ایک اور نیا آپریشن کراچی والوں کی قسمت بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے سانحے سے فنکار برادری بھی ہل کر رہ گئی ہے جو اپنی سیکیورٹی سے متعلق فکر مند ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے،جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سیکیورٹی بھی ناقص ہے اسے بھی بہتر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے رقم نہ دینے پر جھوٹے مقدمات قائم کریں گے اور بڑی بڑی رقوم لے کر چھوڑیں گے تو شہر میں امن نہیں آسکتا،3 مئی کو میرے کورآرڈینٹر آفتاب کو گرفتار کیا گیا 5 مئی کو اسے ہارٹ اٹیک ہوا یہ کہہ کر اس کی لاش ہمارے حوالے کی گئی جس کی لاش ایک سال کا بچہ بھی دیکھ کر کہہ سکتا تھا کہ اسے ماورائے عدالت قتل کیا گیا جس کے بعد آرمی چیف نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے انکوائری ہوگی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور اب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،آفتاب احمد کی ہلاکت کے پیچھے ملوث افراد کو بے نقاب نہیں کیا گیا، انکوائری کے کیا نتائج نکلے اس کے بارے میں بھی ہمیں اور عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا،فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ایک مرتبہ پھرایسا رویہ اختیار کیا گیا ہے ایسی پالیسیاں بنائی گئی ہیں جس سے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے زخموں کو کھرچنے کا کام کیا گیا ہے، کراچی کے شہری اچھے اور برے حالات میں بھی قائد ایم کیوایم اور متحدہ کے ساتھ ہیں اس لیے وہ سزا کے مرتکب قرار پائے ہیں اسی لیے انہیں ہر طرح سے تکلیفیں دی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن ہمارے مطالبے پر دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے شروع ہوا، 3 سال کے بعد اسٹریٹ کرائم جو 3 سال پہلے تھا اب اس سے زیادہ ہو رہا ہے،غلط ہوا پھر صحیح ہوا پھرغلط ہوا اس کے باوجود ہم نے تعاون کیا اور صبرکے گھونٹٹ پئیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.