حلیمہ قتل کیس،ملزمہ سونیا اوررضوان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

بدھ 29 جون 2016 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا اور اسکے شوہر رضوان کی جانب سے ضمانت کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا نے اور اسکے شوہر رضوان کے مشترکہ وکیل نے دونوں کی درخواست ضمانت سٹی کورٹ میں دائر کردی ۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ملزمہ سونیا کو بے گناہ قرار دے چکی ہے، جبکہ ملزم رضوان کے خلاف بھی قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ملزم رضوان نے بچے عبداﷲ کو ایدھی سینٹر میں چھوڑا جس سے قتل ثابت نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :