یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں(کل) پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا

ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی اور پرتگال کے نینی اور رونالڈو 2،2 بار گیند جال میں پھینک چکے

بدھ 29 جون 2016 21:05

یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں(کل) پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) یورو کپ فٹ بال میں کوارٹر فائنلز کل سے شروع ہو جائیں گے جب کہ پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور پولینڈ ایک دوسرے کو ناک آٹ کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کئی بڑی بڑی ٹیموں کو واپسی کا ٹکٹ تھما چکے ہیں، ناک آٹ مرحلے میں اٹلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 0-2 سے باہر کیا تو آئس لینڈ نے انگلینڈ کو واپسی کی راہ دکھائی تاہم اب مارسیلی میں کل سے شروع ہونے والے کوارٹر فائنل کی پہلی آزمائش پرتگال اور پولینڈ کے درمیان ہوگی۔

ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی 2،2 گول کر چکے ہیں تو پرتگال کے نینی اور رونالڈو بھی 2،2 بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں۔یکم جولائی کو ویلز اور بیلجئم کا ٹاکرا للی میں ہوگا۔ ایونٹ میں اب تک ویلز کے گریتھ بیل 3 اور بیلجیم کے رومیلو لوکاکو 2 گول کر چکے ہیں۔ 2 جولائی کو ورلڈ چیمپئن جرمنی اور اٹلی کا آمنا سامنا ہوگا جب کہ 3 جولائی کو آخری کوارٹرفائنل میں فرانس اور آئس لینڈ مد مقابل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :