بارش سے بڑی تعدا میں فیڈر ٹرپ ہونا کے الیکٹرک کی نااہلی اور بدانتظامی ہے، پی پی پی رہئماؤں کا ردعمل

بدھ 29 جون 2016 20:46

کراچی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں دو دن بارشوں کے دوران بڑی تعداد میں فیڈر ٹرپ ہونے کو کے الیکٹرک کی نااہلی اور بدانتظامی قرار دیا ہے۔ پی پی پی کے رہنماء سید نجمی عالم ، ندیم بھٹواور لطیف مغل نے کہا کہ تھوڑی سی بارش ہونے پر کے الیکٹرک کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کئے گئے بیان میں پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ بارش کے چند قطرے گرتے ہی آدھے سے زیادہ شہر کی لائٹ بند ہوگئی جو کئی گھنٹے بند رہی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے طرف ہزاروں کے تعداد میں شکایات سامنے آئیں لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور جس کی وجہ سے سحری اور افطار کے دوران شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :