اسلام آباد ،نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول کے سلسلہ کا آٹھواں پروگرام

راولپنڈی کے صحافیوں اور ان کی فیملیوں کی کثیرتعداد میں شرکت بچوں اور بچیوں نے قرآت کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

بدھ 29 جون 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول کے سلسلہ کا آٹھواں پروگرام راولپنڈی کیمپ آفس میں ہوا۔ جس میں راولپنڈی کے صحافیوں اور ان کی فیملیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ بچوں اور بچیوں نے قرآت کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، میزبانی کے فرائض ناصر اسلم راجہ نے ادا کئے۔ بچوں اور بچیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

مہمان خصوصی مسلم ہینڈ کے سید ضیاء النور تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو راولپنڈی کیمپ آفس میں صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لئے رمضان فیملی فیسٹیول کے سلسلے کا آٹھواں پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں اور ان کے بچوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ضیاء النور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں خاص کر صحافیوں کے اہل خانہ کا آپس میں مل بیٹھ کر ایک خاندان کی طرح روزہ افطار کرنا اور آپس میں مل بیٹھنا بہت اچھا لگا۔ صحافی اپنی پیسہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف رہنے کے باعث اپنے بیوی بچوں کو وقت نہیں دے پاتے لہٰذا ایسے پروگرام ان کے لئے اور ان کی فیملی کے لئے بہت اچھے نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :