نواز لیگ کی انتظامی پالیسیاں وفاق کو نقصان پہنچا رہی ہیں ، بلاول بھٹو

سندھ میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کو سزا دی جارہی ہے،بیان

بدھ 29 جون 2016 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی انتظامی پالیسیاں وفاق کو نقصان پہنچا رہی ہیں ، سندھ میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کو سزا دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں انتقامی اور رویہ متعصبانہ ہے پیپلز پارٹی نواز لیگ کی متصعبانہ پالیسیوں کی شدید مخالفت کرتی ہے اور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو سندھ کیخلاف انتقامی کارروائی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے کراچی سے تھر اور سکھر سے ٹھٹھہ تک اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور سندھ کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا رہنے کی سزا دی جارہی ہے مسلم لیگ (ن) کی انتقامی پالیسیاں وفاق کو نقصان پہنچا رہی ہیں

متعلقہ عنوان :