پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف نے وزیر اعظم کی وطن واپسی کے مطالبے کی قرار داد جمع کروادی

وزیراعظم نواز شریف لندن بیٹھے ہیں اور 20 کروڑ عوام، دہشت گردی ،بدامنی اورمہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ‘ وزیراعظم خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنا چاہتے ہیں تو نیا وزیراعظم منتخب کروایا جائے، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی قرارداد اور میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جون 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف نے وزیر اعظم کی وطن واپسی کے مطالبے کی قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی قرار داد میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن بیٹھے ہیں اور 20 کروڑ عوام، دہشت گردی ،بدامنی اورمہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ‘ وزیراعظم خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنا چاہتے ہیں تو نیا وزیراعظم منتخب کیا جائے وزیراعظم نواز شریف لندن میں عید کی شاپنگ کر رہے ہیں۔

وہ روبصحت ہیں تو فوری واپس آ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔جبکہ میڈیا سے گفتگو میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ مریم نواز کے ذریعے حکومتی امور چلانے کا کوئی جواز نہیں ہے وزیراعظم خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنا چاہتے ہیں تو نیا وزیراعظم منتخب کیا جائے۔