پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،269تاجراشیاء مہنگی بیچنے پر گرفتار
صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو21لاکھ42 ہزار روپے جرمانہ،176ایف آئی آر درج گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ چھاپے ،2لاکھ48ہزار روپے جرمانے عائد،رحیم یار خان میں1لاکھ88ہزار جرمانہ
بدھ 29 جون 2016 20:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔
(جاری ہے)
36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے -رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ48ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع میانوالی میں سب سے کم10700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا -ضلع لاہور میں1272مقامات پر چھاپے مارے گئے ایک لاکھ4ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ،94ایف آئی آر درج ،153تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا-صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی2001مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور9772دکانوں پر چھاپے مارے گئے -1847تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،36دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے176ایف آئی آر درج کروائیں ،269تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،2142500روپے جرمانہ عائد کیا گیا -وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2498دکانوں کی انسپکشن کی ،280مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،157تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.