پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کیلئے حکومتی مہنگائی ’’تحفہ ‘‘ہوگا ‘ (ن) لیگ غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی تر ک کر دیں غر یب پہلے ہی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں ‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے سخت موقف قومی امنگوں کی ترجمانی ہے ‘پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز میں اپوزیشن نہیں حکومت کی ضدرکاوٹ بن چکی ہے اگر حکمران کر پٹ نہیں تو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں
تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور کی مختلف وفود سے گفتگو
بدھ 29 جون 2016 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کیلئے حکومتی مہنگائی ’’تحفہ ‘‘ہوگا ‘(ن) لیگ غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی تر ک کر دیں غر یب پہلے ہی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں ‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے سخت موقف قومی امنگوں کی ترجمانی ہے ‘پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز میں اپوزیشن نہیں حکومت کی ضدرکاوٹ بن چکی ہے اگر حکمران کر پٹ نہیں تو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں ۔
بدھ کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت غر بت کی بجائے غر یب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے اور آئے روز غر یب عوام پر مہنگائی کے بم برسانا (ن) لیگی حکومت کا فیشن بن چکا ہے جسکی وجہ سے غر یب خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک بار پھر پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یب پر کسی ڈرؤن حملہ سے کم نہیں ہوگا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کسی بھی صورت پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بازر رہے ورنہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی ان عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف احتجاج کر نے پر مجبور ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اور آرز کے معاملے پر اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت رکاوٹ بن چکی ہے جو صرف حکومت نہیں جمہو ریت اور ملک کیلئے بھی خطر ناک ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.