تمام دنیا کو ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، قائم مقام صدر رضا ربانی کی ترکی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

بدھ 29 جون 2016 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو خود ایسے واقعات کا سامنا رہا ہے۔ترک عوام کے دکھ اور درد کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔تمام دنیا کو ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ترکی کے عوام ،حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :