قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ نے پی آئی کے طیاروں سے منشیات برآمدگی کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی
وزیر داخلہ چوہدری نثار،چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین پی آئی آے کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا اصل ملزمان کی بجائے صرف خاکروب کو ذمہ دارٹھہرایا گیا جو افسوسناک ہے،ہیروئن برآمدگی سے ملک کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی،چیئرمین کمیٹی کے ریمارکس
بدھ 29 جون 2016 20:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ نے پی آئی کے جہازوں سے منشیات برآمدگی کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین پی آئی آے کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا،پی آئی اے کے جہازوں سے27اور3 کلوگرام منشیات برآمد ہونے کے معاملہ پر پی آئی اے حکام نے رپورٹ پیش کی جس پر کمیٹی نے اظہار عدم اطمینان کیا۔
چیئرمین کمیٹی رانا حیات نے کہا کہ اصل ملزمان کی بجائے صرف خاکروب کو ذمہ دارٹھہرایا گیا جو افسوسناک ہے،ہیروئن برآمدگی سے ملک کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کے واقعات قومی دشمنی ہیں،جس کے ذمہ دار اے این ایف ،کسٹم اور پی آئی اے حکام ہیں۔(جاری ہے)
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ان کی ستائش ہونی چاہئے کہ ان کے اہلکاروں نے جہازوں سے منشیات بروقت پکڑ ی۔
جس پرچیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم والوں نے آج تک چوہا تک نہیں پکڑا کہتے ہیں تعریف کریں.آٹھ ماہ کے دوران متعلقہ حکام ملزمان کو نہیں پکڑسکے جوان کی نااہلی ہے،سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے اسلام آباد ائیر پورٹ تک رسائی کے لیے لنک روڈ پر کام جاری ہے ،کشمیر ہائی وے سے ائیر پورٹ روڈ کو ملایا جائے گا۔ ائیر پورٹ کو پانی کی فراہمی دسمبر تک مکمل ہوگی جس پرلاگت اکیاسی ارب تک پہنچ گئی۔ جولائی دوہزار سترہ تک ائیر پورٹ مکمل آپریشنل ہوجائے گا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا حیات کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے کے جہازوں سے27اور3 کلوگرام منشیات برآمد ہونے کے معاملہ پر پی آئی اے حکام نے رپورٹ پیش کیجس پر کمیٹی نے اظہار عدم اطمینان کیا۔چیئرمین کمیٹی رانا حیات کا کہنا تھا کہ اصل ملزمان کی بجائے صرف خاکروب کو ذمہ دارٹھہرایا گیا جو افسوسناک ہے۔ہیروئین برآمدگی سے ملک کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کے واقعات قومی دشمنی ہیں،جس کے ذمہ دار اے این ایف ،کسٹم اور پی آئی اے حکام ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ان کی ستائش ہونی چاہئے کہ ان کے اہلکاروں نے جہازوں سے منشیات بروقت پکڑ ی۔جس پر چئیرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم والوں نے آج تک چوہا تک نہیں پکڑا کہتے ہیں تعریف کریں.آٹھ ماہ کے دوران متعلقہ حکام ملزمان کو نہیں پکڑسکے.جوان کی نااہلی ہے۔رانا حیات نے ہدایت کی کہ 12جولائی سے قبل ملوث افراد کو سزا دے کر کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔جبکہ کمیٹی نے 12جولائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،چیئرمین ایف بی آر اورچیئرمین پی آئی آے کو طلب کرلیا.سیکرٹری کیڈ نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں عربی اختیاری مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے ،صوبوں کا کہنا ہے کہ عربی کو لازمی قرار دینے سے ان پر اضافی بوجھ پڑے گا اس لئے وہ وہ عربی کو لازمی قرار دینے کے بل کے مخالف ہیں۔جس پر بل کی محرک نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ اگر عربی کو لازمی قرار نہیں دینا تو آئین سے اسلامی کا لفظ ختم کردیں۔سیکرٹری کیڈ کا کہنا تھا کہ کمیٹی بل پاس بھی کردے تو یہ اس کا اطلاق صرف اسلام آباد پر ہوگا ۔ جس پر کمیٹی نیبل پر غور مو خر کردیا ۔سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الھی نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے اسلام آباد ائیر پورٹ تک رسائی کے لیے لنک روڈ پر کام جاری ہے ،کشمیر ہائی وے سے ائیر پورٹ روڈ کو ملایا جائے گا۔ ائیر پورٹ کو پانی کی فراہمی دسمبر تک مکمل ہوگی جس پرلاگت اکیاسی ارب تک پہنچ گئی۔ جولائی دوہزار سترہ تک ائیر پورٹ مکمل آپریشنل ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.