پشاور ،دل جان پلازہ کے سامنے سیکورٹی کے نام پر رکھے گئے غیر ضروری بلاکسں فی الفور ہٹائے جائیں، تاجروں کا مطالبہ

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری کو بار ہا نوٹیفکیشن کی بھی جاری کیے گئے مگر عمل درآمد نہیں ہورہا ، پریس کانفرنس

بدھ 29 جون 2016 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پشاور صدرمیں واقع کمرشل پلازہ کے تاجروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر رکھے گئے غیر ضروری بلاکسں کوفی الفورہٹائیں جائیں،سیکورٹی کے نام پر عائدپابندی نے ہمارے کاروبار کوتباہ کردیا ہے پریس کلب پشاور میں دل جان پلازہ کے دکانداروں یونین کے صدر وحیدجان اور خواجہ اورنگزیب ایڈووکیٹ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پلازے کے سامنے سیکورٹی کے نام پرغیر ضروری بلاکس رکھے گئے ہیں جس کے باعث آمدورفت کے ساتھ ساتھ کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کو بارہاٹوٹیفیکشن کی بھی جاری کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ اس سے پلازے میں موجود 450 دکانوں کے 7 ہزار دکادندار متاثر ہورہے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان بلاکس کو ہٹا یا جائے ورنہ وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایف سی حکام نے سیکورٹی کی بنیاد پر پلازے کے گردبلاکس رکھے ہیں کیونکہ ساتھ ہی ایف سی آفسز موجودہے۔