ما نانوالہ ،شیخو پورہ فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ٹریکٹر سوار نو جوان شدید زخمی

بدھ 29 جون 2016 20:12

مانوالوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ما نانوالہ کے قریب شیخو پورہ فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ٹریکٹر سوار نو جوان شدید زخمی ۔زخمی کو سر پر چوٹ آنے سے جنرل ہسپتال لا ہور ریفر کر دیا گیا۔جہا ں اسکی حا لت تشویش ناک بتائی جا تی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ما نا نوالہ کے نواحی گا ؤں گل والہ کا رہا ئشی عرفان اپنے ٹریکٹر میں تیل ڈلوانے آ رہا تھا۔کہ شیخو پورہ فیصل آبا دروڈ پر لاہور کی جانب سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ٹریکٹر الٹ گیا اور محمد عرفان ٹریکڑ تلے دب گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ز خمی حالت میں جنرل ہسپتال لاہور میں ریفر کر دیا گیا۔جہا ں اسکی حا لت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :