نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کانیشنل پارٹی خضدار کے رہنماء میر تاج محمد ساجدی کے قتل پر آفسو س کا اظہار

بدھ 29 جون 2016 20:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے اخباری بیان میں نیشنل پارٹی خضدار کے رہنماء میر تاج محمد ساجدی کے قتل پر انتہائی آفسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہید میر تاج محمد ساجدی علاقے کے معتبرشخصیت ہے ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف رہتے تھے ان کی دشمنی بھی کسی سے بھی نہیں رہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ رات اندھیرے میں گھر میں گھس کر جس بے دردی کے ساتھ میر کو شہید کیا گیا جو بلوچ و قبائلی روایت کے خلاف ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص ٹولہ بلوچ عوام کو آپس میں دست وگریبان کرنے کیلئے بلوچستان میں انارکی کی صورتحال پیدا کر رہی ہے بلوچستان میں برادر کشی کا ایک سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس نے بلوچ معاشرے کو جنجوڑ کے رکھ دیا ہے بلوچستان میں جاری مسئلہ بغاوت اب برادر کشی پر اتر آئی ہے بلوچستان میں آئے روز بلوچ نوجوانوں و معتبرین کوسیاسی اختلافات کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہاہے اور بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے شہید ساجدی ایک اچھے اور اصول پسند انسان تھے زندگی بھر انہوں نے بلوچ عوام کی خدمت کی وہ علاقے کے ناظم بھی رہے نیشنل پارٹی شہید میر تاج محمد ساجدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس واقعہ کو جمہوریت پسند بلوچ عوام کے قتل سے تعبیر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :