نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ومعروف قبائلی شخصیت میر تاج محمد ساجدی کوگریشہ میں قتل کردیا گیا

بدھ 29 جون 2016 20:09

نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ومعروف قبائلی شخصیت میر تاج محمد ساجدی ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ومعروف قبائلی شخصیت میر تاج محمد ساجدی کوگریشہ میں قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح خضدار کے تحصیل نال کے علاقہ گریشہ میں مسلح افراد نے قبائلی شخصیت میر تاج محمد ساجدی کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

جب وہ اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر گونی گریشہ کی طرف کسی کام سے نکلے تھے ۔قبائلی شخصیت میر تاج محمد ساجدی کا تعلق نیشنل پارٹی سے تھا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پاکر لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ کر مذید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :