کاشتکار مرچ کی فصل کو بیماریوں کے نقصان سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کریں ‘ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 29 جون 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) مرچ پنجاب کی اہم مصالحہ دار سبزی ہے اور اس میں حیاتین الف، ب اور ج کے علاوہ نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں پائی جاتی ہیں ۔ مرچ کی فصل پر تنے کا گلاؤ ، مرچ کا کوڑھ ، پتوں کا مڑاؤ ،مرچ کا مرجھاؤ اور مرچ کی نیم مردگی جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے مرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو ان بیماریوں کے نقصان سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کریں ۔

مرچ کے تنے کے گلاؤ کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پودے کا تنا زمین کی سطح کے قریب سے گل جاتا ہے۔ فائی ٹافتھورارٹ پھپھوند اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے ۔جب پودے پھول اور پھل پر ہوتے ہیں تو سارے کا سار ا پودا سوکھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کاشتکار اس بیماری کے بروقت تدارک کے لیے کھیت میں پودوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پودوں کو فوری طور پر کھیت سے نکال کر جلادیں یا زمین میں دبا دیں۔

فصل کے تنوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں تاکہ پانی پودوں کو نہ چھوئے ۔مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پھل پر گول چھوٹے اور گہرے دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور بعد میں یہ پھیلتے جاتے ہیں۔پھپھوند کی موجودگی کی وجہ سے تمام پھل سیاہ ہوجاتا ہے اور گر جاتا ہے۔اس بیماری کے تداک کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنایا جائے اور محکمہ زراعت کی سفارش کردہ پھپھوند کش زہروں کا سپرے کیا جائے ۔

مرچ کے پتوں کے مڑاؤ کی بیماری کا حملہ جولائی اور اگست میں بارشوں کی وجہ سے موجود نمی کے باعث زیاد ہ ہوتا ہے اورسفید مکھی اس کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے ۔ اس بیماری کے حملہ سے مرچ کے پتے او رپھل چھوٹے رہ جاتے ہیں اور بعد ازاں یہ پتے چڑ مڑ ہوجاتے ہیں،پھول جھڑ جاتے ہیں اور جو پھل بنتا ہے وہ بھی چھوٹا رہ جاتا ہے۔ اس بیماری کے بروقت تدارک کے لیے کاشتکار فصل پر سفید مکھی کے حملہ پر خصوصی نظر رکھیں ۔5بالغ یا بچے یا دونوں ملا کر5 فی پتہ سفید مکھی کی معاشی نقصان کی حد ہیں ۔سفید مکھی کے انسداد کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی زہروں کا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :