پولیس مقابلے کے بعد راہزنوں کی گرفتار ی پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا

بدھ 29 جون 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) تھانہ یکہ توت چوکی سائنس سپریئر کے انچارج نے جرائم پر قابو پانے اور گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد راہزنوں کی گرفتار ی پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے نقد انعامات اور سر ٹیفیکیٹ سے نوازا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے تھانہ یکہ توت کے چوکی سائنس سپریئر انچارج شہزاد خان سمیت 4 پولیس اہلکاران کو بہترین کارکردگی اور راہزنوں کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتاری پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد دے دیئے ایس ایس پی نے کہا کہ مخکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا اچھی کارکردگی دکانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انکو نقد انعامات دیئے جائینگے جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :