ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ گلبہار کے معائینے کیلئے اچانک دورہ

بدھ 29 جون 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ گلبہار کے معائینے کیلئے اچانک دورہ کیا اس مو قع پر انہوں نے تھانے کی صفائی ، ریکارڈ اور مختلف رجسٹرات چیک کئے اور حوالات میں بند افراد سے مل کر ان کے مسئلے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے بدھ کے روز تھانہ گلبہار کے معائینے کیلئے اچانک دورہ کیا ایس موقع پر ایس پی سٹی وسیم خلیل اور ڈی ایس پی گلبہار روخانزیب بھی موجود تھے انہوں نے تھانے کی صفائی،ریکارڈ اور مختلف رجسٹرات چیک کئے اور رجسٹر برائے گزٹ افیسرز میں تاثرات کا اندراج بھی کیا اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کی کہ تمام تھانوں کی صفائی کی بہتر انتظامات اور سکیورٹی ہائی الرٹ رہنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :