وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اتاترک ائیرپورٹ پر دھماکے کی شدید مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 29 جون 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :