کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
جولائی کے اوائل اور وسط میں کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
بدھ 29 جون 2016 19:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کراچی اور اس کے نواحی علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ نیو کراچی، نارتھ کراچی ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، ڈیفنس، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، سائیٹ، ماڑی پور، بلدیہ ٹان اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ حکومت اور کے ایم سی انتظامیہ کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث مسلسل دو روز ہونے والی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد گرڈ ٹرپ ہوجانے سے شہر کا بڑا ایک مرتبہ پھر سے بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کی شدت کے بارے میں صحیح پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، ایک ہی وقت میں ایک ہی سسٹم کے تحت کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارشیں معمول کی بات ہے۔
ملک میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے تاہم ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس کے باوجود کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں عید الفطر سے قبل مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی۔ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ رواں برس کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 3 برس کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوں گی، جولائی کے اوائل اور وسط میں کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم جولائی کے آخر اور اگست میں مزید بارشیں ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.