وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

بدھ 29 جون 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اورسماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت میں لائق تحسین کردارادا کررہے ہیں اوروہ انسانیت کی خدمت میں ایک بہت بڑا نام ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں صحت دے اوروہ اور زیادہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔