Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی کی ترکی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

نہتے شہریوں پر دنیا کے کسی بھی کونے پر حملہ آور ہونے والے انسانیت کے دشمن ہیں، عمران خان

بدھ 29 جون 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترکی میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین, وائس چیئرمین, سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری اطلاعات سمیت پوری قیادت نے ترک عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری مذمتی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ترکی میں دہشت گرد واقع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر دنیا کے کسی بھی کونے پر حملہ آور ہونے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایک کے بعد دوسرے ملک کا دہشت گردی کی زد میں آنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ پی ٹی آئی قائدین کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے عالمی سطح پر تدارک کیلئے اس کی وجوہات کا بے لاگ تجزیہ ناگزیر ہے۔ انکا کہنا ہے کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں تحریک انصاف اور پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات