عمران خان یکم جولائی کو کراچی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے
شوکت خانم ہسپتال میں افطار ڈنر میں شرکت، عبدالستار ایدھی کی عیادت، امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کرینگے
بدھ 29 جون 2016 19:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان یکم جولائی سے کراچی کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہونگے جہاں وہ شوکت خانم اسپتال کے لئے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے اور عبدالستار ایدھی کی عیادت اور امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان یکم جولائی سے کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
کراچی میں اپنے قیام کے دوران عمران خان شوکت خانم اسپتال کے عطیات جمع کرنے کے لئے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کراچی قیام کے دوران مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے انکے گھر بھی جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی مزاج پرسی اور عیادت کو بھی جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.