ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ناصر عباس کا رین ایمرجنسی سینٹر کا دورہ

بدھ 29 جون 2016 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید ناصر عباس نے کراچی میں جاری مون سون بارش کے پیش نظر سوک سینٹر میں قائم KDA رین ایمرجنسی سینٹر کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید ناصر عباس نے تمام عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں ہمہ وقت عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی شکایت کے ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر انہوں نے KDA کے انجینئرز اور دیگر عملہ کو KMC کے رین ایمرجنسی پر معمور عملہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور مل جل کر کام کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر انہوں نے کے ڈی اے پولی کلینک کے ڈاکٹر اور چیف میڈیکل آفیسر محمد سلیم اور ڈاکٹر امتیاز شاہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے عملے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارش کے دوران کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں عملہ بروقت اپنے فرائض سرانجام دے سکے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کے لیے سوک سینٹر میں قائم کے ڈی اے کے رین ایمرجنسی سینٹر کے ان نمبرز پر 0219923247-0219923248-0219923249-0219923250-0219923251-0219923252-0219923253اور0219923254پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :