Live Updates

شدید بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا، مجلس وحدت مسلمین

انتظامیہ شہر کا جائزہ لے اور شہر میں درپیش مسائل کے حل سے عوام کی مشکلات میں کمی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، بیان

بدھ 29 جون 2016 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) کوئٹہ میں گزشتہ دنوں شدید بارش سے نالوں کا گندہ پانی سڑکوں پر آگیا اور عوام کو شدید اس پانی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش کے بعد سڑکوں کی صفائی کی اشد ضرورت ہے۔ کونسلر حضرات علاقوں کی صفائی میں دیر نہ کرے۔مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ترجمان محمد ہادی جعفری نے کہا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت کی صورت میں برستی ہے مگر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کی وجہ سے یہ رحمت عذاب کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

نکاسی آب کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قابو سے باہر نظر آرہی ہے اور بارش کے باعث عوام کا نظام زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ شہر کا سارا نظام درہم برہم ہو جائے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندے شہر کا جائزہ لے اور جن علاقوں میں کام یا صفائی کی ضرورت ہے وہاں جلد از جلد نظام کو ٹھیک کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بارش سے نالوں میں پانی کا بہاوٴ بڑھ گیا اور ایک سیلاب کی صورت اختیار کرگئی ۔

اسکے علاوہ نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث کچھ علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو رہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہورہا ہے بلکہ یہ پانی شہر میں گندگی اور ماحول کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے اور اس طرح باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت کی شکل اختیار کرگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان وجوہات کی بنا پر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندے بھی اس بات پر رد عمل کا اظہار نہیں کر رہے۔کروڑوں روپوں کے استعمال کے باوجود نالیاں بند ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیرسڑکوں پر جمع ہو گئے ہیں اور اس سے تعفن بھی پھیلنے لگا ہے۔ شہر کے نظام کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اورکوئٹہ میٹروپولیٹن کاپوریشن کی جانب سے صفائی کے اقدامات ناکافی نظر آرہے ہیں۔متعلقہ اداروں کے ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہر کا جائزہ لے اور شہر میں درپیش مسائل کے حل سے عوام کی مشکلات میں کمی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات