پیمرا نے کیبل ٹی وی سروس کیلئے لوپ ہولڈراور IPTVلائسنسنگ کی منظوری دیدی
بدھ 29 جون 2016 18:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پیمرا اتھارٹی کا115واں اجلاس پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی نے کیبل ٹی وی کے فروغ کے لیے لوپ ہولڈرز پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے لائسنسنگ کے عمل کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔اس فیصلے کے بعد کیبل ٹی وی کی سہولت ملک کے دور دراز علاقوں میں باہم پہنچانے میں مدد ملے گی اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔
مزید براں ملک میں کیبل ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کو مزید فروغ ملے گا۔اتھارٹی نے آئی پی ٹی وی(IPTV)لائسنسگ کی پالیسی کی بھی منظوری دی ۔ پالیسی کے تحتIPTV لائسنسگ کے لیے ملک کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع باہم پہنچائے جا سکیں۔(جاری ہے)
اس فیصلے سے دور آفتادہ علاقوں خصوصاً بلوچستان میں جدید سہولیات کو متعارف کروایا جا سکے گا ۔
پیمرا آرڈیننس 2002کے سیکشن 27 کے تحت جرائم کی تمثیل کاری سے متعلقہ پروگراموں پر پابندی سے متعلق جاری شدہ ہدایات اور اس سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سے اتھارٹی کو آگاہ کیا گیا اور اتھارٹی نے عملدرآمد کو سراہتے ہوئے تمام امور کی توثیق کر دی۔ اتھارٹی نے میسرز فارچون مارکیٹنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے چینل "دن نیوز" کی بقایا جات کی اقساط میں ادائیگی کی منظور ی دی۔اتھارٹی نے میسرز انٹرنیشنل مارکیٹنگ اور ٹریڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ "ہوپ ٹی وی" کے لائسنس کی میسرز نیشنل کمیونیکیشن سروس (ایس ایم سی پرائیویٹ)لمیٹڈ کو منتقلی کی اجازت دے دی جبکہ اتھارٹی نے میسرز سپورٹس سٹار انٹرنیشنل پرائیویٹ (اے ٹی وی ) کے پرو گرامنگ مکس میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی ۔ مزید برآں اتھارٹی نے میسرز منتہاء نور سچل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ (سچ ٹی وی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تبدیلی اور حصص کی منتقلی کی بھی اجازت دی۔اتھارٹی نے میسرز ویژن نیٹ ورک ٹیلی وژن لمیٹیڈ "جاگ ٹی وی " میں نئے ڈائریکٹرز کی شمولیت اور شیئر ہولڈنگ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔اتھارٹی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس اور یونیورسٹی آف سوات کی درخواست پر نان کمرشل ایف ایم ریڈیوسٹیشنز کی لوکیشن میں تبدیلی اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی آف کرک کہ نان کمرشل ایف ایم لائسنس کے اجراء کی بھی منظوری دے دی۔اتھارٹی نے پیمرا ا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 13 کے تحت چیئرمین پیمرا کو کونسل آف کمپلینٹس کی تمام سفارشات کو فوری منظوری کے اختیارات تفویض کر دیے تا کہ کونسل کے تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور ادارے کی Writ کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اتھارٹی کومالی سال 2015-16 کے ریونیوٹارگٹ کے حصول کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور تمام سٹاف اور افسران کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے لیے Reward کی بھی تجویز دی ۔چیئرمین پیمرا نے پبلک سروس میسج اور غیر قانونی ڈی ٹی ایچ سے متعلق پالیسیوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور اِن پر عملدرآمد عید کے فوری بعد کروانے کا بھی عندیہ دیا۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زِیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات و نشریات عمران گردیزی ، سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان، چیئرمین ایف۔ بی۔ آر نثار محمد خان، محترمہ شاہین حبیب الله(ممبر خیبرپختونخوا)اور محترمہ نرگس ناصر (ممبر پنجاب) نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.