کراچی، پی ایس کیو سی اے کی طرف سے ذراعتی ٹریکٹربنانے کا قومی معیار مقررکرنے کا فیصلہ

بدھ 29 جون 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان میں معیاری ٹریکٹر بنانے کیلئے اسٹینڈرڈ بنایا جارہا ہے ٹریکٹر انڈسٹری اور صارفین پاکستان میں ٹریکٹر اسٹینڈرڈ کے ڈیولپمینٹ کیلئے اپنی تجاویز دے دیں ٹریکٹر اسٹینڈرڈ 31 اگست2016 تک عمل میں لایا جائیگا۔ PCSIR ، اسلام باد میں اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ڈائریکٹر جنرل، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA)محمد خالد صدیق نے کی ۔

اجلاس میں ٹریکٹر اسٹینڈرڈ کے اسٹیک ہولڈر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریکٹر اسٹینڈرڈ ڈیولپمینٹ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں جنمیں موٹر وہیکل رولز اور سیفٹی اسٹینڈرڈ کا نہ ہونا شامل ہے۔ اجلاس میں مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبائی سطح پر ٹریکٹر کا معیار مقرر کرنے پرصورتحال کو کنفیوژن سے تعبیر کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل،PSQCA محمد خالد صدیق نے ٹیکنیکل کمیٹی کو اپنا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تجاویز طلب کی کہ کیوں نہ ٹریکٹر کو کمپلسری (Compulsory) لسٹ میں شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں صنعتکار اور آبادگار تجاویز تیار کرلیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹینڈردائزیشن نذیر ملھن نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :