حکومت پنجاب کی فراہم کردہ سہولتوں کو ضلعی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں تک پہنچایا جائے‘عبداللہ خان سنبل

بدھ 29 جون 2016 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) لاہور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں صفائی، ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری، ادویات کی فراہمی، ایئرکنڈیشنڈز کی ہمہ وقت فعالیت و دیگر سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر طبی سہولتوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار لاہور سمیت لاہور ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام ڈی سی اوز، ای ڈی اوز اور ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی فراہم کردہ سہولتوں کو ضلعی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو بھی فعال بنانے کے لیے ایک خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو فوکل پرسن بنا کر روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی سے ایئرکنڈیشنڈضرور متاثر ہوتے ہیں مگر جنریٹرز کو بیک اپ پر ضرور رکھا جائے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے تمام ای ڈی اوز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام سہولیات کی بہم فراہمی اور کارکردگی کو اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ان کو دی جائے۔

متعلقہ عنوان :