قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس‘فنڈنہ ملنے پر وفاقی وزیرحکومت سے ناراض

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 18:33

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس‘فنڈنہ ملنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر دفاعی پیداوار کا بجٹ نہ ملنے پر حکومت سے ناراض نظر آئے،انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے لئے مناسب بجٹ چاہئے، وزیر اعظم سے بھی درخواست کی، کچھ نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر نے دفاعی سامان کی فروخت میں کمیشن کی شق رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تو سابق ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نے مخالفت کی۔ وزیر اعظم نے مارکیٹنگ کی اجازت دے دی۔ مختلف ممالک سے دیگر جنگی ساز و سامان کی فروخت کے لئے بھی بات چیت جاری ہے۔ ملٹری وہیکل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارہ28 اقسام کا دفاعی ساز و سامان بنا رہا ہے۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس نے مشاق طیاروں کے اتنے معاہدے کئے کہ ان کی فیکٹری چلتی رہے گی۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 24 جیلوں میں جیمرز لگائے جا رہے ہیں، 12 جیلوں میں کام مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :