یورپین یونین بلوچستان میں رورل ترقی،کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام اور ایس ایم ایز کیلئے 59.39ملین یورو فراہم کرے گی

بدھ 29 جون 2016 18:07

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) یورپین یونین پاکستان کو بلوچستان میں رورل ترقی،کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام اور ایس ایم ایز کیلئے 59.39ملین یورو فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں بدھ کو یورپین یونین اور حکومت پاکستان کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں یورپین یونین کے ناظم الاامور سٹیفانو گیٹو نے تقریب کے دوران معاہدے پر دستخظ کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت 46.79ملین یورو رورل ڈویلپمنٹ پروگرام اور کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام جبکہ12.6ملین یورو پاکستان میں ایس ایم ایز کو فراہم کئے جائیں گے۔طارق باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ کو بلوچستان میں صحت کی سہولتوں اور غربت و ناخواندگی ختم کرنے کیلئے بروئے کار لایا جائیگا۔انہوں نے پائیدار سماجی۔اقتصادی اہداف کے حصول میں پاکستان کیساتھ تعاون کرنے پر یورپین یونین کے کردار کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ یورپین یونین کی پاکستان میں ترقیاتی سیکٹر کو مزید آگے لیجانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ سٹیفانو گیٹو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین پاکستان کے ترقیاتی سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :