سکھر میونسپل کا رپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

بدھ 29 جون 2016 18:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سکھر میونسپل کا رپوریشن کے ملازمین نے گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل آفس سے ڈپٹی کمشنر سکھر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر سکھر کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور سندھ حکومت سمیت متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پندرہ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں میں فاقہ کشی ہے اور نو بت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ بیچارے ملازمین گھر چلا نے کے لیے اپنے بچے تک فروخت کرنے پر مجبور ہیں انتظامیہ اور حکومت سندھ کو کئی بار اپیلیں کی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب عید قریب ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے لگتا ہے اب ہم لوگ عید بھی نہیں کر سکے گے ملازمین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے ہمیں تنخواہ ادا کی جائے ۔