اوریکل نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیز کے لیے ڈیٹا بیس اپلائنس کے نئے ماڈلز متعارف کرا دیئے

بدھ 29 جون 2016 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) اوریکل نے اپنے اوریکل ڈیٹا بیس اپلائنس (او ڈی اے) کے دو نئے ماڈلز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اوریکلکے انجینئر ڈسسٹمز کی بہترین کارکردگی اور معیار تمام چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیز کو بھی مہیا ہو گئی ہے۔اوریکل کا یہ قدم کمپنیوں کو کلاؤڈ پر منتقل ہونے کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

۱نجینئر ڈ سسٹم جیسا کہ ڈیٹا بیس اپلائنسز اداروں کے لیے کلاؤڈ پر منتقلی کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ کسٹمرزضرورت پڑنے پر اپنا قیمتی ڈیٹا آسانی سے اوریکل کلاؤڈ پر منتقل کر سکتے ہیں۔اوریکل کنورجڈ انفراسٹریکچر کے سینئر نائب صدر جم گارگن کا کہنا ہے : "ہمیں خوشی ہے کہ ہم اوریکل انجینئرڈ سسٹم کی طاقت، سادگی اور صلاحیت کو ایسی قیمت میں فراہم کر رہے ہیں کہ اس سے ہر کمپنی کو وقت اور پیسہ بچانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اوریکل ان ڈیٹا بیس اپلائنسز کے ذریعے ان میں پہلے سے مہیا کی گئی مہارت ڈیپلائمنٹس میں آسانیا ں فراہم کرتا ہے اورتمام کسٹمرز کو ان کی سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے"۔آ ئی ڈی سی کمپیوٹینگ پلیٹفارمز گروپ کے تجزیہ نگار پیٹر ڑوٹن کا کہنا ہے کہ: " چونکہ اوریکل ہارڈ ویئر سے لے کر ایپلی کیشنز تک تمام stack کا مالک ہے اسلئے اسکے سسٹمز مکمل طور پر ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر انٹگریٹڈ، پہلے سے ٹیسٹ شدہ اورایپٹمائزڈہیں اور انکے اطلاق میں بھی آسانی ہوتی ہے۔اوریکل ڈیٹا بیس اپلائنس X6-2M اور X6-2S چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیز کو انٹری لیول کی ڈیٹا بیس کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے میں مدد فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :