پشاور،ضلعی انتظامیہ نے کھلو نانما بندوقوں اوراس طرح دیگر چیزوں کی فروخت پرپابندی عائد کردی

بدھ 29 جون 2016 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں کھلو نانما بندوقوں اوراس طرح دیگر چیزوں کی فروخت پرپابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم فوری طورپ نافذالعمل ہوکرعرصہ ایک ماہ تک لاگو رہے گا۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثناء اپنے ایک دوسرے حکم نامہ میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضلع پشاور کے حدود میں موٹرسائیکلوں کے ایک پہیہ پر چلانے پرمکمل پابندی عائد کردی ہے یہ حکم بھی فوری طور پرنافذالعمل ہوکر عرصہ 30 ایام تک لاگو رہے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرا ت پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :