نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مشتاق احمدغنی

معیاری نجی اداروں کے قیام سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے کارجحان پیداہوتا ہے جو معاشرے کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے،معاون خصوصی وزیراعلی

بدھ 29 جون 2016 18:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات، تعلقات عامہ و اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہاہے کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔معیاری نجی اداروں کے قیام سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے کارجحان پیداہوتا ہے جو معاشرے کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز فروبلز کالج سسٹم فقیرآباد پشاور کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

کالج کے پرنسپل شہزاد علی خان نے کالج اوراس میں طلباء کودی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔ مشتاق احمد غنی نے کالج کے مختلف کلاس رومز کادورہ کیااورکالج میں طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں خصوصاًپروجیکٹر،ایکٹیوسمارٹ بورڈ، حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم، طلباء اور والدین کے لئے آن لائن پورٹل خصوصاً رزلٹ ،فیس اور دیگر آن لائن معلومات کی فراہمی کوسراہا۔ مشتاق احمد غنی نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں قواعد وضوابط پرسختی سے عمل درآمد ہونا چاہیئے ۔معاون خصوصی نے کالج انتظامیہ کو اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :