امجد صابری کا قتل بھی ایم کیوایم کے سرپرفٹ کیا جارہا ہے۔فاروق ستار

ایم کیوایم کے کارکنوں کوایک بارپھرگرفتارکرنے کی تیاریاں جاری ہیں،سکیورٹی ایشوز کے باعث فنکار بھی پریشان ہیں اوراحتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے ہیں،عام شہریوں کی جان مال عزت آبرو کو محفوظ بنایا جائے۔رہنما ایم کیوایم کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 جون 2016 17:54

امجد صابری کا قتل بھی ایم کیوایم کے سرپرفٹ کیا جارہا ہے۔فاروق ستار

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) :ایم کیوایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قتل کی ٹوپی بھی ایم کیوایم کے سرپرفٹ کی جارہی ہے،ایم کیوایم کے کارکنوں کوایک بارپھرگرفتارکرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ایشوز کے باعث فنکار بھی پریشان ہیں اوراحتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عام شہریوں کی جان مال عزت آبرو کو محفوظ بنایا جائے،فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیوایم رہ نماؤں کی ناقص سیکیورٹی ہے۔ایم کیوایم رہ نماؤں اورفنکاروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کوبنیادی حقوق دینے کے لیے کبھی کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔صرف کراچی آپریشن کے لیےاجلاس ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت سے شہر کےلیے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیہ کے فنڈ نہیں دے رہی۔منتخب نمایندے بے بس ہیں ان کے پاس عوامی کام کرنے کیلئے کوئی اختیار نہیں ہے۔