پشاور،ضلع انتظامیہ نے مالاکنڈ میں دفعہ144نافذکردیا

بدھ 29 جون 2016 17:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مالاکنڈنے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مالاکنڈمیں بندوق نما کھلونوں کی خرید و فروخت ،چاند رات کو ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی عرصہ ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گی۔اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ188کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :