انجینئرامیرمقام کی گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑاسے ملاقات،فاٹا کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

بدھ 29 جون 2016 17:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام کی گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑاسے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات۔ دونوں رہنماؤں نے فاٹاکے سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفت وشنیدکی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز وزیراعظم کی وطن آمدکے بعدفاٹاکے ساسی مستقبل کے بارے میں رپورٹ پیش کرینگے اورقبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق فاٹااصلاحات نافذکی جائیگی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے فاٹااورخیبرپختونخوا کے سیاسی اورامن امان کی صورتحال سمیت ملاکنڈڈویژن اورسوات یونیورسٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑاکو عیدالفطرکے بعدسوات یونیورسٹی کادورہ کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نے حامی بھرلی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخوانے سوات یونیورسٹی دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں اورشانگلہ میں یونیورسٹی کیمپس بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی جوایک خوش آئنداقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :