وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع دیدی
اسحاق ڈار، سرتاج عزیز سے ملاقاتوں میں خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کیساتھ پولیس کے ناروا رویئے بارے بات کی ہے، عمر زاخیل وال افغان سفیر
بدھ 29 جون 2016 17:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن سے پاکستانی حکام کو افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع دیدی ہے تاہم مدت کے تعین کا حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائیگا افغان مہاجرین کے پاکستان میں کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، افغان سفیر عمر زاخیل وال نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔
29 جون ۔2016ء کو بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم نے بدھ کو لندن سے پاکستانی حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اس فیصلے سے اب مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کیساتھ بنیادی فیصلے ہونے چاہئیں ، افغان سفیر نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، افغان سفیر نے کہا کہ ملاقاتوں میں انہوں نے خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کیساتھ پولیس کے مبینہ ناروا رویئے کے حوالے سے بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ ملاقات کا اہم موضوع تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ تھا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے افغان تجارتی سامان کو واہگہ سرحد کے راستے اٹاری تک لے جانے کی اجازت دینے کا معاملہ بھی اٹھایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.