لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بیوی پر سانپ چھوڑ دیا ، خاتون موقع پر دم توڑگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 17:03

لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بیوی پر سانپ چھوڑ دیا ، خاتون موقع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) : لاہور کے علاقہ چوہنگ میں غیرت کے نام پر قتل کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی پر سانپ چھوڑ دیا جس کے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

20 سالہ نوین اور عابد کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ عابد نے گھریلو جھگڑے پر نوین پر سانپ چھوڑ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم عابد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو روز قبل 15 سو روپے میں سانپ خریدا تھا جسے اپنی بیوی پر چھوڑ کر اسے قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :