دبئی: پاکستانی شہری نے ہم وطن دوست کے بنک اکاؤنٹ سے 2,000درہم نکلوالیئے

بدھ 29 جون 2016 17:02

دبئی: پاکستانی شہری نے ہم وطن دوست کے بنک اکاؤنٹ سے 2,000درہم نکلوالیئے

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): دبئی کی مقامی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہم وطن پاکستانی دوست پر الزا م لگایا کے اس کے ہم وطن پاکستانی دوست نے اسکی غیر موجودگی میں اس کے بٹوے سے بنک کارڈ نکال کر اکاؤنٹ سے 2,000درہم نکلوا لیئے ۔ غیر ملکی شہری نے کہا کہ اس کا پاکستانی دوست جوا کھیلنے کا عادی ہے ۔

اور اسے شک ہے کہ جس دن اس نے بنک سے رقم نکلوائی تھی اس دن بھی وہ جو ا کھیلنے گیا تھا۔ دبئی پولیس کے اہلکار نے عدالت میں پاکستانی شہری کے اس کیس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیس درج کرنے کے بعد مذکورہ ملزم سے تفتیش کی جس میں اس نے اقرار کیا کہ اسی نے ہی اپنے دوست کا بنک کارڈ چرا کر اس کے اکاؤنٹ سے 2,000درہم نکلوائے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سکیورٹی گارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ رات کے وقت جب اس کی آنکھ لگی تو ٹیبل پر موجود بٹوے میں سے اسکے دوست نے کارڈ نکال لیا۔

جب اس نے کسی ضرورت کے لیے بنک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانا چاہی تو اس میں صرف 120درہم ہی پڑے تھے ۔ بنک حکام کے مطابق جس اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی گئی تھی اس کی ویڈیو میں میرے دوست کو دیکھا گیا تھا۔ اسکے بعد پولیس نے اس گرفتار کر لیا تھا ۔ ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ جبکہ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ اگلی پیشی تک ملتوی کر دیا ہے۔