سی ٹی او نے اردل روم کے دورن10 ٹریفک وارڈنز کو بحال ،4 کو نوکری سے برطرف کردیا

بدھ 29 جون 2016 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران لیڈی ٹریفک وارڈن سمیت 4ٹریفک وارڈنز کو طویل غیر حاضری، غفلت لاپرواہی کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا جبکہ گذشتہ دنوں معطل کےئے گئے 10 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف ٹریفک سیکٹر زمیں تعینات کردیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں رش کے اوقات کے دوران شدید گرم موسم کی پرواہ کےئے بغیر ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

طیب حفیظ چیمہ نے طویل غیر حاضری ،فرائض میں غفلت وکوتاہی کا مظاہرہ کرنے پرلیڈی ٹریفک وارڈن صباء بشیر،عرفا ن ،سجاد، سرفرازکو نوکری سے برخاست کردیا جبکہ گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک وارڈنزعرفان ،نوید،افتخار،عاطف ،اسد،ریاض ،اشتیاق ،نوید ،جمیل اور اعجاز10ٹریفک وارڈنز کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔
پنجاب بھر میں558ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق،698زخمی