تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، مقامی طالبان کے سابق کمانڈر آصف ساتھیوں سمیت گرفتار

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:17

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، مقامی طالبان کے سابق کمانڈر آصف ساتھیوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نظر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روزتھانہ صدر کے حدود میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی لینے کے لئے اشارہ کیا تو اس دوران گاڑی کے اندر موجود مقامی طالبان کے سابق کمانڈر آصف اور عابددو ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کمانڈر آصف کو ساتھیوں سمیت تھانہ صدر حوالات میں بند کر دیا ۔یاد رہے کہ گرفتار سابق کمانڈر آصف سال 2013میں مقتول رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کی قتل واقعہ میں نامزد ملزم تھا جس کو پنجاب ترنول پولیس نے فرید خان کیس سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ بعد ازاں عدالتی ٹرائل کے بعد بری کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :