پاکستان کی ترقی شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کا ایجنڈا ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:05

پیرمحل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) پاکستان کی ترقی شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کا ایجنڈا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے کارکنان سردھڑکی بازی لگا دیں گے انتخاب اوراحتساب سے بہترکوئی انقلاب نہیں ۔عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کااختیار ہے اگر عوام کا مینڈیٹ چوری کرلیا جائے تو یہ نہ صرف جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے بلکہ جمہوری نما آمر کا اقتدار کے حصول کے لیے ملک وقوم سے سنگین دھوکہ ہے ان خیالات کا اظہار محمد ساجد تحصیل صدر پاکستان پیپلز بیور ونے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا پاکستان کے روشن مستقبل کاراستہ جمہوریت اورمفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔

(جاری ہے)

شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹونے عوام کو نچلی سطح پر انتخابات میں شامل کرکے خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لیے ایک نیا ویژن دے کر سیاسی شعور اجاگر کردیا وفاقی وصوبائی حکومت نے انتخابات میں عوام سے جووعدے کیے وہ پورے کرنے تو درکنار غریب اور متوسط طبقے کو دووقت کی روٹی سے محروم کرکے گڈگورننس کے دعوے مضحکہ خیز ہے انہوں نے کہا عام غریب آدمی کو موٹروے ،یا میٹر وبس سے سروکار نہیں غریب اور متوسط طبقہ کو دووقت کی روٹی درکار ہے جو حکمرانوں نے اپنی پالیسیوں کی بدولت غریب اور متوسط طبقہ کو روزی روٹی سے محروم کردیا انہوں نے کہا وفاقی حکومت کی ہرسکیم ناکامی سے دوچار ہوئی عملی طورپر مہنگائی لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے روزبروز اضافہ ہوا ہر دور میں اقتدار کے پجاری موجودہ حکومت کی کامیابی کے راگ الاپ کر موجودہ حکمرانوں کو سب اچھا کی ڈگڈگی پر لگائے ہوئے ہیں حالانکہ موجودہ حکمرانوں کوبھی معلوم ہے کہ ماسوائے اقتدار بدلنے کے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام دعوے دریا برد ہوچکے ہیں انہوں نے کہا شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹوکے ویژن کے مطابق ہے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے