جونیج والا بنگلہ سے محمد ریاض پٹواری نے لاکھوں روپے کی قیمتی سرکاری لکڑی خور دبرد کرلی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:02

پیرمحل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) جونیج والا بنگلہ سے محمد ریاض پٹواری نے لاکھوں روپے کی قیمتی سرکاری لکڑی خور دبرد کرلی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے لکڑی بازیا ب کروائیں گے شاہد ہراج صدر ایف او پیرمحل تفصیل کے مطابق جونیج والا بنگلہ اور میگنیجہ بنگلہ سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی جوکہ ریونیوا سسٹنٹ محمد ریاض پٹوا ری نے نیلامی کے بہانے چوری کروالی جونیج والا بنگلہ کھیکھا روڈ سے قیمتی لکڑی چوری کررہے تھے کہ میڈیا کی اطلاع پاکر چوری شدہ لکڑی جونیج والا بنگلہ میں چھوڑکر فرارہوگئے صدرایف او پیرمحل شاہد ہراج نے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی کی چوری کانوٹس لے کر ریونیوا سسٹنٹ محمد ریاض پٹوا ری کے خلاف انکوائری لگادی مگر چوری شدہ لکڑی بازیاب نہ کرواسکی

متعلقہ عنوان :