زیکا وائرس کا خوف ، گولفر جیسن ڈیاولمپک گیمز سے دستبردار

بدھ 29 جون 2016 15:58

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء)دنیا کے ٹاپ رینکنگ گولفر جیسن ڈیزیکا وائرس کے خدشات کے باعث اولمپک گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں گولفر جیسن ڈیکا کہنا تھا کہ زیکا وائرس کے ممکنہ خدشات کی وجہ سے انھوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔جیسن ڈے کا کہناتھا کہ اپنے ملک کی جانب سے اولمپکس میں گالف کھیلنا اہم مقصد رہا لیکن وہ ان خطرات کی وجہ سے اپنے خاندان کے مستقبل کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔