فٹنس نے مجھے بہتر بیٹسمین اور فیلڈر بننے میں مدد دی،ویرات کوہلی

بدھ 29 جون 2016 15:58

فٹنس نے مجھے بہتر بیٹسمین اور فیلڈر بننے میں مدد دی،ویرات کوہلی

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی نے کہا ہے کہ2012کے آئی پی ایل کے بعد فٹنس کے بارے میں ان کی سوچ میں تبدیلی آئی جس نے نہ صرف انھیں ایک بہتر بیٹسمین بننے میں مدد دی بلکہ انھیں ایک بہتر فیلڈر بھی بنا دیا۔دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں سنہ 2012 کے آئی پی ایل تک جسمانی فٹنس پر توجہ نہیں دیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا میں فٹنس کے بارے زیادہ تفصیلات پر کبھی غور نہیں کرتا تھا جیسے کہ مجھے صبح سے رات تک کیا کھانا چاہیے؟، مجھے کتنا کام کرنا چاہیے اور مجھے کتنی ٹریننگ کی ضرورت ہے؟انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مطابق سنہ 2012 کے آئی پی ایل کے بعد میں نے ایک طرز زندگی کا انتخاب کیا۔ میں کبھی بھی اوسط کھلاڑی نہیں رہنا چاہتا تھا بلکہ دنیا کاسب سے بہترین کھلاڑی بننا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میرے ذہن میں ہمیشہ ایک سوچ رہتی تھی لیکن اس کے لیے جسمانی صلاحیت کبھی نہیں تھی۔کوہلی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ فٹ ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا میں کبھی بھی ایک تیز فیلڈر نہیں تھا، میں کبھی بھی کسی بھی پوزیشن پر فیلڈ کرنے کے لیے تیار نہیں رہتا تھا تاہم فٹ ہونے کے بعد میں نے فیلڈنگ کے بارے میں سارے شکوک و شہبات پر قابو پا لیا ہے ۔