قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا

بدھ 29 جون 2016 15:58

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز کا جائزہ لیکر سیریز کی پلاننگ کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یاسر شاہ اور محمد عامر جیسے میچ ونر بولرز موجود ہیں، جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے ساتھ ساتھ اسپنرز کے لیے بھی سازگار ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمینٹ اس دفعہ انگلینڈ کو شکست دینے کے لئے بھرپور تیار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ چودہ جولائی کو لارڈز کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :